اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لبنانی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کارروائیوں میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ بعض دہشت گردوں نے النور اور القاریہ کیمپوں میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
بیان کے مطابق ان کارروائیوں میں لبنانی فوج کے بھی سات جوان زخمی ہوئے ہیں۔
لبنانی فوج نے النور کیمپ کے قریب نصب کئی بموں کو بھی ناکام بنا دیا۔
کہا جا رہا ہے کہ فوجی کارروائی کا ہدف، جبہۃ النصرہ دہشت گرد گروہ کے دہشت گرد تھے۔
.......
/169